راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مصریال میں فائرنگ کرکے ملک ناصرحسین کوقتل کردیاگیا،ایس ایچ اوتھانہ نصیرآبادندیم ظفرنے بتایاکہ بدھ کودن اڑھائی بجے مصریال کے علاقہ میں ناصرکااپنے رشتہ داروں سے جھگڑاہواچارماہ پہلے ناصرکاوالدفوت ہواتھا جس کے بعداس کااپنے رشتہ داروں سے اراضی کاجھگڑاچل رہاتھا اسی تنازع میں بدھ کودن اڑھائی بجے حامد،نوازش وغیرہ نے ناصرکے مویشیوں کے باڑے کی ایک دیوارگرادی بعدازاں معززین نے فریقین کوبٹھاکران کی صلح کرادی شام کوناصرگھرگیاتومخالف پارٹی کی عورتوں نے اسے برابھلاکہا اس پراس نے تھانے میں درخواست دی جس پرایف آئی آردرج کرلی گئی وہاں سے وہ واپس گھرجارہاتھاکہ اسے فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،پولیس نے اس کی اہلیہ کی رپورٹ پرقتل کی ایف آئی آربھی درج کرلی۔ادھرتھانہ مورگاہ کو محمد اشرف نے درخواست دی کہ سہیل ضیاء میرا حقیقی بھتیجا ہے اسکی شادی کچھ عرصہ قبل ساجدہ سے ہوئی گذشتہ روز مجھے اطلاع ملی کہ سہیل ضیاء فوت ہو گیا ہے جب میں راولپنڈی آیا تو سہیل ضیا ء کی بیوی ساجدہ سہیل ضیاء کی نعش کو مورگاہ سے شمس آباد لے آئی اور کہا کہ میت کو یہاں دفنانا ہے، میرے موت کی وجہ پوچھنے پر ساجدہ کوئی وجہ بتا نہ سکی، ساجدہ بی بی نے اپنے بھائی مقصود اور چچا محمد افضل کیساتھ ملکر میرے بھتیجے کو قتل کیا ہے۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی ۔