بھارتی ریاست اتر پردیشں کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک زیر تربیت ڈاکٹر نے ایک بلند عمارت کی 21ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، اس موقع پر اس کے والدین دوسرے کمرے میں موجود تھے۔
ماتھورا کے رہائشی 29 سالہ ٹرینی ڈاکٹر شیوا گوڑ سٹی میں والدین کے ساتھ اپنی بہن کے گھر آیا ہوا تھا۔ جہاں پیر کی دوپہر کو وہ بالکونی کی طرف گیا اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔
بعدازاں پولیس موقع پر پہنچی اور اسکی لاش اسپتال پہنچائی جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا، فلیٹ سے کوئی خودکشی پر مبنی نوٹ (تحریر) نہیں ملا۔
متوفی دہلی کے ایک نجی کالج کے 2015 کے بیج کا ایم بی بی ایس کا طالب علم تھا اور 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران اسے ذہنی بیماری ہوئی جس کی وجہ سے اس کی میڈیکل ٹریننک معطل کر دی گئی تھی۔
اس صورتحال کے باعث وہ سخت ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں مبتلا ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس کی لاش کسٹڈی میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی اور خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔