جرمنی میں ایک نہایت عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس نے ایک خاتون کو اپنی گاڑی کی ڈِگی میں گھوڑا لے جانے پر پکڑلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے گھوڑے کو پچھلی سیٹ اور ڈِگی کے درمیانی حصے میں پھنسایا ہوا تھا، جس کے باعث ڈِگی کا دروازہ بھی مکمل طور پر بند نہیں ہو سکا، یہ غیرمعمولی منظر دیکھ کر دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ خاتون گھوڑے کو ایک اور شہر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر اس کے پاس نہ تو جانور لے جانے کے لیے موزوں ٹریلر موجود تھا اور نہ ہی قانونی اجازت نامہ۔
پولیس نے خاتون کے خلاف جانوروں پر ظلم اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔