• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مجرم کی سالگرہ پر پولیس اہلکاروں کا رقص، ویڈیو وائرل، 4 اہلکار معطل

اسکرین شاٹ بشکریہ بھارتی میڈیا
اسکرین شاٹ بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اترپردیش سے ایک متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے نتیجے میں میں غازی آباد شہر کی پولیس کے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں اہلکاروں کو ایک مجرم کی سالگرہ کی تقریب میں شراب نوشی، رقص کرتے اور لڑکیوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سیکنڈز کی یہ وائرل ویڈیو پیر کی رات ریکارڈ کی گئی تھی جس میں پولیس چوکی کے انچارج آشیِش بھی شامل تھے، دیگر تین کانسٹیبلز کے ساتھ وہ ناصرف محفل میں موجود تھے بلکہ موسیقی کی دھنوں پر جھومتے بھی دکھائی دیے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریب کا میزبان پولیس ریکارڈ میں ایک معروف اور مطلوب مجرم ہے۔ 

ویڈیو کے سامنے آتے ہی غازی آباد کے ڈی سی پی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے اس معاملے پر کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید