• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 38 اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی جاوا میں بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ملبے تلے دبے بیشتر بچے ساتویں سے گیارہویں جماعت کے طلبہ ہیں جن کی عمریں 12 سے 17 کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید