• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کے منتظر ہیں، ٹرمپ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور عرب رہنما ہماری امن تجاویز منظور کرچکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3 سے 4 دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول کر لے گی یا نہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے تجاویز منظور نہ کیں تو بہت افسوسناک انجام ہوگا، امن منصوبے پر بات چیت کی گنجائش کم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید