• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پھل فروش خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار

فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں دو پولیس اہلکاروں کو 25 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون اپنی والدہ کے ساتھ آندھرا پردیش سے ضلع ترواناملئی میں پھل بیچنے آئی تھی، رات گئے گشت پر موجود دو پولیس اہلکاروں نے اِنہیں روک لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ماں اور بیٹی کو زبردستی ایک سنسان مقام پر لے گئے جہاں اُنہوں نے 25 سالہ پھل فروش خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے معطل کردیا گیا ہے۔

تمل ناڈو کے پولیس حکام نے اس معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان کو محکمہ پولیس سے برخاست کرنے اور سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید