اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد خان نے مالی سال 2015-16 میں 3104 ارب روپے کا سالانہ میزانیاتی ریونیو ٹارگٹ نہ صرف پورا کرنے بلکہ 3114 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرنے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسروں کو چھوٹے شہروں سے بڑے شہروں کے ان لینڈ ریونیو دفاتر میں تعینات کر دیا ہے۔ چیف کمشنرآر ٹی او سرگودہا حبیب اللہ خان کو گوجرانوالہ کےریجنل ٹیکس آفس کا چیف کمشنر مقرر کر دیا ہے جنہوں نے سرگودہا میں چارج چھوڑ کر گوجرانوالہ آر ٹی او کے چیف کمشنر آئی آر کا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔