• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا: محمد علی سیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، کسی بھی وقت ردوبدل کرسکتے ہیں، موجودہ حالات میں بہترین ٹیم تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کابینہ میں ردوبدل ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے۔

قومی خبریں سے مزید