• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، 10 وزراء، مشیروں کے محکمے تبدیل

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10 کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کردیئے گئے ہیں، بدھ کی رات وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ ارکان کے محکموں کی تبدیلی کی منظوری دے دی، معاون خصوصی محمد عاصم کو تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا گزشتہ روز تعلیم کے وزیر فیصل تراکئی نے وزارت سے استعفی دے دیا تھا، معاون خصوصی اسرار کو آبپاشی کا محکمہ دے دیا گیا ہے، محکمہ آبپاشی کے وزیر عاقب مستعفی ہوگئے تھے، صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت ، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل، صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، معاون خصوصی ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کو وزیر بنادیا گیا ہے جبکہ حامد الرحمان کو معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید