• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صمود فلوٹیلا کو کیوں روکا؟ اسپین نے اسرائیلی سفارتکار کو طلب کرلیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ہسپانوی حکومت نے اسرائیلی قائم مقام ناظم الامور کو طلب کرکے امدادی قافلے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی حکومت نے صمود فلوٹیلا پر حملے پر اسرائیل سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ہسپانوی حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فلوٹیلا میں 65 ہسپانوی شہری بھی شامل ہیں۔

بتاتے چلیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد سے اسپین اور اسرائیل کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں اور گزشتہ سال سے اسپین میں اسرائیلی سفیر موجود نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید