غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
تیونس، لیبیا، مصر، ترکیے، لندن، کینیڈا، اٹلی سمیت یورپ و لاطینی امریکی ممالک کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن اور شاہراہیں بند کر دیں جبکہ برسلز، برلن، ایتھنز اور بیونس آئرس میں بھی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔
استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فلوٹیلا کے دفاع میں نعرے لگائے گئے۔
انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے فلسطینی و ترک پرچم لہرائے گئے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
صبح سے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سٹی، وسطی غزہ اور دیرالبلح کے علاقوں پر کی گئی تازہ بمباری میں کم از کم 17 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔