• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کیلئے سُرخ لکیر کھینچیں گے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ(فائل فوٹو)۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ(فائل فوٹو)۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے سُرخ لکیر کھینچیں گے۔ 

واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہمیں امید اور توقع ہے کہ حماس غزہ امن منصوبہ منظور کرلے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیر کو غزہ امن منصوبےکی تجاویز پیش کی تھیں اور حماس کو امن منصوبے پر غور کے لیے تین، چار روز دیے تھے۔ 

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں غیرمسلح ہونے کی شق میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس کے مذاکرات کاروں نے منگل کو دوحہ میں ترک، مصری اور قطری حکام کے ساتھ بات چیت کی، حماس کچھ شقوں میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید