• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن گیلانی فیفا یوتھ کمپیٹیشن کمیٹی کے رکن مقرر

فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا۔

کمیٹی کی سربراہی بینن سے تعلق رکھنے والے فیفا کونسل کے رکن ماتھورین ڈی چاکس کریں گے۔

یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی فیفا کی اہم ترین کمیٹیوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی، ترقی اور انعقاد کے ذریعے مستقبل کے فٹبالرز کی رہنمائی کرنا ہے۔

صدر سید محسن گیلانی کی اس نمایاں کمیٹی میں شمولیت پی ایف ایف کے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کو اجاگر کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید