• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹ سے ہرادیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا، افریقی ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلش ٹیم نے ہدف 15ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر دیا۔

میگا ایونٹ میں کل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے کولمبو میں ہوگا، جیوسوپر ورلڈ کپ کا یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔

گوہاٹی میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر بولنگ کو ترجیح دی، بولرز نے ان کا فیصلہ درست ثابت کیا اور جنوبی افریقا کی کسی بیٹر کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا، ایک ایک کرکے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

صرف سینالو جافٹا 22 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں جبکہ پوری ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

لینسے اسمتھ نے 3، نیٹ برنٹ، چارلی ڈین اور سوفی ایکلسٹون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں 70 رنز کا ہدف انگلینڈ کی اوپنرز نے 15ویں اوور میں پورا کر دیا، ایمی جونز 40 اور ٹیمی بی ماؤنٹ 21 رنز بنا کرناٹ آوٹ رہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید