پاکستانی کرکٹرز نے ویمنز ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کےلیے کولمبو میں موجود ویمنز ٹیم کےلیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ میری اور پوری ٹیم کی ویمنز ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں ہیں، امید ہے کہ آپ وہاں اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور اچھی پرفارمنسز دے کر جیتیں گے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ میگا کرکٹ ایونٹ میں اچھا کھیلیں، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میری طرف سےٹیم کےلیے نیک خواہشات ہیں، اپنے ملک کے لیے کھیلیں، انشاء اللہ آپ لوگ جیت کر آئیں گے۔