• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 نکاتی امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت غزہ میں میں بدستور جاری ہے۔

حماس کی جانب سے ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ قبول کیے جانے اور امریکی صدر کے اسرائیل سے فوری طور پر بمباری روکنے کے مطالبے کے باوجود اسرائیلی فورسز نے معصوم فلسطینوں فضائی حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شمالی آبادی والے علاقوں کو امن معاہدے کے بعد بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے علاقے الرمل میں النور سینٹر کے قریب گزشتہ رات گئے اس وقت اسرائیلی فورسز نے فضائی حملہ کیا جب انخلاء کی اطلاع ملنے کے بعد رہائشی مکان خالی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے۔


حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے جاری بیان کی بنیاد پر بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر بمباری فوری طور پر روکی جائے تاکہ یرغمالیوں کی محفوظ اور جلد رہائی ممکن بنائی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید