• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابل پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قابل پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل ،تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک بھی قابل پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کیا گیا ہے۔ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعدوضوابط میں عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔ دوسری جانب سیرین ایئر انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراونڈ ہے جس پر سی اے اےسے کہا ہے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی اجازت دی جائے۔

اہم خبریں سے مزید