• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات اور غزہ پر گفتگو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترکیہ کے صد رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

اس حوالے سے انقرہ سے ترک صدارتی آفس کے مطابق صدر ٹرمپ اور ترک صدر اردوان نے دو طرفہ تعلقات اور غزہ پر تبادلہ خیال کیا۔  

ترک صدارتی آفس کے مطابق صدر اردوان نے دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ترکیہ خطے میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 

صدر اردوان نے مزید کہا کہ کوششوں کی کامیابی کے لیے اسرائیل کو خطے میں حملے بند کرنا ہوں گے۔ ترکیہ عالمی امن کے لیے صدر ٹرمپ کے وژن میں کردار ادا کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید