• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں خاتون نے اپنے پانچویں شوہر کو انسولین ڈوز دے کر قتل کردیا

ملزمہ سارہ اس سے قبل بھی چار شادیاں کرچکی  ہے،  ان کی پہلی شادی  ٹائٹس کنیورنشیلڈ کے ساتھ 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی : فوٹو امریکی میڈیا
ملزمہ سارہ اس سے قبل بھی چار شادیاں کرچکی ہے، ان کی پہلی شادی ٹائٹس کنیورنشیلڈ کے ساتھ 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی : فوٹو امریکی میڈیا 

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون نے ذیابیطس کے مریض اپنے پانچویں شوہر کو انسولین کی ڈوز دے کر قتل کردیا۔

امریکی عدالت میں  ہائی پروفائل مقدمے میں جیوری نے کیس کی سماعت شروع کردی، مقدمے کے مطابق 50 سالہ سارہ ہارٹس فیلڈ پر اپنے پانچویں شوہر کو انسولین کے ذریعے قتل کرنے کا الزام ہے۔

ملزمہ سارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر جوزف ہارٹس فیلڈ کو جنوری 2023 میں قتل کیا۔ تاہم ملزمہ نے عدالت میں خود کو بے قصور ثابت کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

ملزمہ کے شوہر جوزف کی موت کے بعد اخباری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ اسکیمک اسٹروک کی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے، جب کہ ان کی بیوی ان کے بستر کے قریب موجود تھیں۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق سارہ نے جوزف کے ذیابیطس کو ایک پردہ بنانے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر انہیں انسولین کی خطرناک مقدار دے کر کئی گھنٹے تک ریسکیو کو کال کرنے میں تاخیر کی۔ جس کے باعث ان کے شوہر کی اسپتال میں چند روز زیر علاج رہنے کے بعد موت واقع ہوگئی۔

تفتیش میں جوزف کے بستر کے قریب کئی انسولین پینز بھی ملے اور سارہ کے بیانات میں تضادات سامنے آئے۔

ملزمہ سارہ اس سے قبل بھی چار شادیاں کرچکی  ہے، پہلی شادی  ٹائٹس کنیورنشیلڈ کے ساتھ 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی، مگر تعلقات جلد خراب ہو گئے، سارہ کے سابقہ شوہر نے دعویٰ کیا کہ سارہ نے علیحدگی کے دوران انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

سارہ کی دوسری شادی بھی جھگڑوں کے باعث ختم ہوگئی تھی، 1996 میں سارہ پر شوہر پر حملے کا الزام بھی لگا لیکن کیس ختم ہوگیا، تیسری شادی 2018 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اسی سال ان کی منگنی ڈیوڈ بریگ سے ہوئی جسے سارہ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ملزمہ کی چوتھی شادی 2019 میں ہوئی جو 2021 میں ختم ہوگئی، انہوں نے اپنے پانچویں شوہر جوزف ہارٹس فیلڈ سے 2022 میں شادی کی۔

مقتول کے دوستوں کے مطابق جوزف شادی سے خوش نہیں تھے اور علیحدگی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،  7 جنوری 2023 کو جوزف ذیابیطس ایمرجنسی کے باعث بے ہوش ملے اور چند روز بعد انتقال کر گئے۔ میڈیکل ایگزامینر نے ان کی موت کو انسولین کے زہریلے اثرات کا نتیجہ قرار دیا۔

فروری 2023 میں سارہ کو گرفتار کرکے جوزف کے قتل کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی۔ وہ اس وقت ٹیکساس کی جیل میں زیرِ حراست ہیں اور مقدمے کی کارروائی جیوری کے انتخاب کے بعد منگل سے باقاعدہ شروع ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید