ضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دنوں کی توسیع کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کیا تھا۔
انہیں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔