آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں میزبان سری لنکا اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ویمن کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا، مقابلے میں ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی۔
ویمن کرکٹ کے میگا ایونٹ میں میزبان سری لنکا ویمن اور آسٹریلیا ویمن کے درمیان یہ میچ کولمبو کے کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈولڈ تھا۔
صبح سے جاری بارش کے سلسلے نے دونوں ٹیموں کو میدان میں نہیں اُترنے دیا۔
امپائر نے انتظار کے بعد میچ کے خاتمے کا اعلان کر دیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
آسٹریلیا کے 2 میچوں کے بعد 3 پوائنٹس جبکہ سری لنکا کا 2 میچوں کے بعد 1 پوائنٹ ہے۔