سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کا آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کےلیے پاکستانی ٹیم کولمبو میں موجود ہے۔
خواتین کرکٹرز آج شام ان ڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے، انہوں نے کل 5 اکتوبر کو ایونٹ کے اہم ترین میچ میں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو کولمبو میں موسم ابر آلود اور حریف ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر بھی ہوسکتا ہے۔
کرکٹ شائقین میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔