• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی کے نام

چوتھی چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان نیوی نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے اپنے نام کر لیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں چوتھے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان نیوی اور ماڑی انرجیز کے درمیان کھیلا گیا۔

فائنل مقررہ وقت میں 2، 2 گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں پاکستان نیوی نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

فاتح ٹیم پاکستان نیوی کو 20 لاکھ جبکہ رنرز اپ ماڑی انرجیز کو 15 لاکھ روپے دیے گئے۔

اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہاکی کی بحالی میں اکیڈمیز اور گراس روٹ لیول پر اس کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ہاکی کی بحالی کے لیے اسٹیک ہولڈرز سمیت سب کو مشترکہ محنت کرنی ہوگی، پاکستان نیوی ہاکی کے فروغ کے لیے کام کرتی رہے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید