• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: ویشنوی نے ٹاپ سیڈ نمرہ بتول کو حیران کن شکست دیدی

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

سندھ کی اسکواش کی کھلاڑی ویشنوی نے ٹاپ سیڈ نمرہ بتول کو حیران کن شکست دے کر امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے عبداللّٰہ اور عدنان زمان نے بھی ٹاپ ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔

سندھ اسکوا ش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے اسکواش کورٹس میں جاری 8 لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل پہلی امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز کے نتائج کے مطابق بوائز انڈر 19 میں ٹاپ سیڈ عبیداللّٰہ نے راحیل کو، محمد نائل علی نے داؤد احمد کو اور عثمان طاہر نے احمد کامران کو شکست دی۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید رحمٰن کی جانب سے جاری کردہ دیگر نتائج کے مطابق دیگر میچوں میں عبداللّٰہ ندیم نے عبدالباسط خان کو، وائلڈ کارڈ کے حامل عبداللّٰہ نواز نے محمد زمان خان، عبداللّٰہ ارسلان نے عبدالرحمٰن، محمد عمیر عارف نے ذوہیب خان اور عدنان زمان نے محمد ارسلان علی کو شکست دی۔

گرلز انڈر 15 میں ویشنوی (سندھ) نے ٹاپ سیڈ نمرہ بتول (سندھ) کو 6-11، 4-11، 7-11 سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔

عائشہ شہباز (پنجاب) نے حبہ امتیاز (کے پی کے) کو 3-0،صفا احمد (کے پی کے) نے بشریٰ شہباز (پنجاب) کو 3-0، ملیحہ شاہ (کے پی کے) نے عائشہ شاہد (پنجاب) کو 3-0، فجر نور (پنجاب) نے ایمن فاطمہ (سندھ) کو 3-1 سے ہرا دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید