• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی جدید دور کے راون ہیں‘ کانگریس رہنما ادت راج

نئی دہلی (اے پی پی) کانگریس کے رہنما ادت راج نے وزیراعظم نریندر مودی کے طرز حکمرانی خاص طور پر معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں جدید دور کا ’’راون‘‘ قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادت راج نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مودی نے بھارت کے مینو فیکچرنگ شعبے کو کمزور کر دیا اور درآمدات پر ملک کا انحصار بڑھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جدید راون کی علامت ہیں اور جس طرح وہ سونے کا محل بنا رہے ہیں، اس میں داخل ہوتے ہی وہ اسے جل اُٹھتا دیکھیں گے۔ ادت راج نے کہا کہ آج کے روان مودی کی پالیسیوں نے ہماری پروڈکشن کو کمزور کر دیا اور چین پر ہمار انحصار بڑھا دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید