• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: خاتون ٹیچر کا اسکول پرنسپل سے افیئر سامنے آنے کے بعد سابق شوہر کے گھر پر فائرنگ


فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست نیو یارک میں اسکول پرنسپل کا شادی شدہ خاتون ٹیچر کے ساتھ افیئر سامنے آنے پر دونوں کی شادیاں ختم ہوگئیں، جبکہ خاتون کے سابق شوہر کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون ٹیچر کے سابق شوہر کے گھر پر نامعلوم شخص نے 6 گولیاں فائر کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکینڈل سامنے آنے کے 3 دن بعد ہی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، 28 سالہ نکولس سینوڈینوس(جو جیکولین سینو ڈینوس کا سابق شوہر ہے) اپنے گھر پر سو رہا تھا کہ ایک شخص نے ان کے گھر پر 6 فائر کیے، دو گولیاں گھر کے دروازے اور باتھ روم کی دیواروں میں جا کر پیوست ہوئیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

43 سالہ اسکول پرنسپل انتھونی کوسینٹینو کا 28 سالہ خاتون ٹیچر جیکولین سینو ڈینوس کے درمیان افیئرز کا معاملہ سامنے آنے پر اس کی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف مقامی عدالت میں شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد پرنسپل اور خاتون ٹیچر کی شادی شدہ زندگی خطرے میں پڑ گئی تھیں۔

تاہم یہ معاملہ سامنے آنے کے 3 دن بعد ہی خاتون ٹیچر کے سابقہ شوہر نکولس کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، متاثرہ شخص کی جانب سے مقدمہ درج کروائے جانے کے بعد عدالت نے اس کی سابقہ بیوی جیکولین سینو ڈینوس کو گرفتار کرلیا۔

نکولس کا کہنا ہے کہ جیکولین اور ان کی والدہ نے ان پر جھوٹا الزام لگایا کہ انہوں نے میڈیا کو یہ اسکینڈل لیک کیا۔

خیال رہے کہ خاتون ٹیچر سینو ڈینوس کی طلاق کا فیصلہ جون 2024ء میں سنایا گیا تھا، جبکہ پرنسپل کوسینٹینو کی طلاق کا کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ 

اس کے علاوہ پرنسپل کوسینٹینو نے اسکول کے فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگی کی اور اپنی سیکریٹری کو نگرانی کے بغیر کام کرنے دیا، جس نے 1.45 لاکھ ڈالر کا غبن کیا۔

اسکول انتظامیہ نے پرنسپل کو اس کے عہدے سے تو ہٹا دیا، مگر اس کے خلاف مزید کارروائی ظاہر نہیں کی، جبکہ جیکولین سینوڈینوس اب بھی اسی اسکول میں بطور ٹیچر کام کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید