بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹی وی بند کرنے کا کہنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پونے میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنے والد کو محض ٹی وی بند کرنے اور آنکھوں میں دوا ڈالنے کا کہنے پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 42 سالہ سچن پائیگڈے نے اپنے والد تانا جی پائیگڈے سے معمولی بات پر جھگڑا کیا جو شدت اختیار کر گیا۔ غصے میں آ کر سچن نے چاقو سے اپنے والد کے چہرے اور گردن پر وار کیے، جس سے اس کے والد کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے مقتول کی بیوی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔