• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ اسرائیل سے تمام تعلقات منقطع کردے: نائب وزیراعظم اسپین

ہسپانوی نائب وزیراعظؓم یولنڈا ڈیاز
ہسپانوی نائب وزیراعظؓم یولنڈا ڈیاز

اسپین کی نائب وزیرِاعظم یولنزا ڈیاز نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تمام تر تعلقات ختم کرلیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی نائب وزیراعظم یولنزا ڈیاز نے کہا ہے کہ میں نے عالمی برادری بالخصوص یورپ کو یہ پیغام دینا چاہوں گی کہ اسرائیل سے ہر قسم کے معاہدے ختم کرکے قطع تعلق کرلیا جائے۔

یولنزا ڈیاز نے کہا کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی لیکن یورپی برادری نے اس صورتحال سے صرف نظر کیا۔

یورپی یونین نے جب دیکھا کے روسی صدر پیوٹن نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرین پر قبضہ کیا تو یورپ نے روس پر پابندیاں عائد کردیں، لیکن غزہ کے معاملے پر ہم نے ایسا نہیں کیا، کیا یہ دونوں معاملات ایک جیسے نہیں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ غزہ کا معاملہ بھی یوکرین جیسا ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس کی مثال بنانی چاہیے، دنیا بھر میں لوگ اس کے لیے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، یورپی کی ایک بڑی آبادی اس پر آواز اٹھا رہی ہے لیکن یورپی آبادی اور یورپی کمیشین کے درمیان ایک فرق ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید