• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر کی مختلف علمائے کرام سےملاقاتیں، یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کومہتمم جامعہ بنوریہ العالمیہ مولانا مفتی نعمان نعیم،نائب مہتمم جامعۃ صفہ مفتی محمد زبیر اور صدر وحدت المسلمین کراچی علامہ صادق جعفری سے ان کے فاترمیں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور جماعت اسلامی کے تحت اتوار 5 اکتوبر کو شارع فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“میں شرکت کی دعوت دی، علما نے اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کی شدید مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم فلسطین کاز کے لیے جماعت اسلامی کی کوششوں کی تائید اور ”یکجہتی غزہ مارچ“کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، عالم اسلام کے حکمران خواہ کوئی بھی موقف اختیار کریں،مسلم عوام اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے، علاوہ ازیں جماعت اسلامی نے نیو کراچی ٹاؤن میں ”خوبصورت گلیاں، خوبصورت ٹاؤن“ کے عنوان سے 600نئی گلیوں کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئر مین نیو کراچی محمد یوسف، وائس چیئر مین شعیب بن ظہیر اور امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ ِ بنیاد رکھا، اس حوالے سے نیو کراچی ٹاؤن آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم عوام سے کیے گئے اپنے وعدے کے مطابق اختیارا ت و وسائل سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید