• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف صاحبزادہ فرحان کی ’گن فائر‘ سیلیبریشن کے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں چرچے

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان کی ’گن فائر‘ سیلیبریشن کے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں چرچے ہو رہے ہیں۔

’گن موڈ‘ کے نام سے بیٹ  قائداعظم ٹرافی میں استعمال کیا جارہا ہے۔ ساجد خان نے گن موڈ نامی بیٹ سے صاحبزادہ فرحان کے سیلیبریشن کا انداز کاپی کیا ہے۔

ساجد خان نے سیلیبریشن کے انداز میں جدت لا کر بیٹ کو گن کی طرح گھماتے ہوئے فائرنگ کی۔ شائقینِ کرکٹ ساجد خان کے اس انداز کو خوب پسند کر رہے ہیں۔

ساجد خان کے ساتھ صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑی پشاور میں قائداعظم ٹرافی کے میچ کے لیے موجود ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید