امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو مشکل میں ڈال دیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا خیال تھا کہ امریکی صدر کا منصوبہ اسرائیل کو حماس پر مکمل فتح دلائے گا، مگر ایسا لگتا نہیں کہ نیتن یاہو کو وہ سب مل پائے گا، جو وہ چاہتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس نے تمام یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی ہے لیکن ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔
اسرائیلی خارجہ امور کے سینئر اہل کار ایرن اٹزیون نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات جنگ بندی کی شرائط کے تحت کیے جائیں گے جو کہ نیتن یاہو کے عزائم کے خلاف ہے، نیتن یاہو فوجی طاقت کے ذریعے ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔