اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے متعلق زیرِ گردش پولیس سے منسوب آڈیو جعلی قرار دے دی۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مبینہ متنازع آڈیو کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے ردِعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس سے منسوب آڈیو جعلی ہے۔
ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں کی باؤنڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنگ کی باتیں گمراہ کن ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری ایسی گمراہ کن افواہوں اور پروپیگنڈے پر کان مت دھریں، گمراہ کن افواہ پھیلانا جرم ہے، قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔