• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں مصروف ہے، حنان عشراوی

فلسطینی رہنما حنان عشراوی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فلسطینی رہنما حنان عشراوی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فلسطینی رہنما حنان عشراوی نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں مصروف ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق مسیحی فلسطینی وزیر حنان عشراوی نے اپنے ایک بیان کہا کہ اسرائیل نے 1948ء سے آج تک اقوام متحدہ کی کوئی قرارداد یا معاہدہ تسلیم نہیں کیا۔

حنان عشراوی نے بتایا کہ دنیا کی توجہ ٹرمپ پلان پر ہے جبکہ اسرائیل غزہ پر بمباری بڑھا رہا ہے۔

فلسطینی خاتون رہنما نے واضح کیا کہ جب تک اسرائیل پر پابندیاں اور عملی اقدامات نہیں ہوں گے وہ ظلم کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نسل کشی اسرائیل کی عادت بن چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید