اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جاری اس کی 2 سالہ جنگ میں 1 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے 2 سال بعد اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اپنے جانی نقصان کے اعداد و شمارجاری کردیے ہیں۔
اعداد و شمار میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 1 ہزار 152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے بتایا کہ ہلاک شدہ فوجیوں میں سے تقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔
ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کا تعلق فوج، پولیس، شن بیٹ اور کارپورلز سے ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے بتایا کہ غزہ جنگ کے مارے جانے والے فوجیوں کا تعلق 6 ہزار 500 سے زائد خاندانوں سے تھا۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ اس جنگ میں 351 خواتین بیوہ جبکہ 885 بچے یتیم ہوئے۔