اسرائیل کے دفاعی پوزیشن پر جانے کے دعوؤں کے باوجود غزہ پر پُرتشدد حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں مزید 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب فلوٹیلا صمود میں شامل مزید 29 کارکنوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
اس معاملے پر اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک 450 سے زائد گرفتار شدہ کارکنوں میں سے 170 کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہو رہی ہے، اگر سیاسی کوشش کامیاب نہیں ہوئی تو ہم لڑائی میں واپس آجائیں گے۔