• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ سلمان کی مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت کی ہے کہ مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔ 

سعودی عرب کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مسجد قبلتین آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں واقع مسجد قبلتین میں توسیع کے بعد اب 3 ہزار تک نمازیوں کی گنجائش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید