• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے کاروباری فری زونز میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تیزی

متحدہ عرب امارات کے کاروباری فری زونز میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تیزی آگئی ہے، امارات کے 70 فیصد نئے لائسنس فری زونز سے جاری کیے گئے۔

یہ اعداد و شمار ابوظبی سے اماراتی وزارت مالیات نے جاری کیے۔ جس کے مطابق رواں برس کے پہلے 9 ماہ میں 32 ہزار سے زائد نئے لائسنس فری زونز میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کاروباری فری زونز کے فعال تجارتی لائسنسوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی۔ دبئی کی فری زونز میں سب سے زیادہ معاشی سرگرمی ریکارڈ کی گئی۔

دبئی کے فری زونز میں ایک لاکھ 27 ہزار فعال تجارتی لائسنس رجسٹرڈ ہوئے۔ دبئی نے رواں سال کے 25 فیصد نئے لائسنس جاری کیے۔ 

اماراتی ریاست راس الخیمہ میں فری زون لائسنسوں میں47 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ شارجہ میں تجارتی لائسنسوں میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

ابوظبی کے فری زونز میں 2,500 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق اماراتی فری زونز کی مقبولیت آسان قوانین اور غیرملکی ملکیت کی آزادی کے باعث ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید