• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں جائیداد کے شعبے کا عروج، ہر روز نئی اسکیم کا اعلان

دبئی(نیوزڈیسک) دبئی میں جائیداد کے حوالے سے جوش و خروش کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ تقریباً ہر روز نئی ہاؤسنگ اور کمرشل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کا اعلان کیا جارہا ہے، جبکہ ہوم ایڈورٹائزمنٹ شہر بھر کے بل بورڈز پر نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔تیزی سے پھیلتی شہری آبادی اور بلند و بالا عمارتوں کی اسکائی لائن اس سرگرمی کی عکاس ہے۔ تاہم نئی آبادی کے اضافے نے جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ اور سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا کردی ہے۔

اہم خبریں سے مزید