سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل سمیت دنیا کو حیران کردینے والے طوفان الاقصیٰ آپریشن اور غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ کو 2 سال مکمل ہوگئے۔
اسرائیلی نسل کشی میں اب تک 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔
اسرائیلی ناکہ بندی سے بیس لاکھ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ اسرائیل اعداد وشمار کے مطابق اب تک اس کے 1152 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ کھنڈر بن چکا ہے، اسپتال، مساجد ، گرجا گھر، اسکول کالجز اور تعلیمی اداروں سمیت کچھ سلامت نہیں رہا۔
اسرائیلی فوج نے سویلین انفرااسٹرکچر تباہ کردیا ہے جس سے لاکھوں شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیل نے ایران، قطر، لبنان، شام اور یمن پر بھی حملے کئے۔ جنگ اور تمام تر کوششوں کے باوجود اسرائیل حماس کی قید سے 48 قیدی رہا نہیں کرا سکا جس میں سے 20 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں۔
حماس کے اکتوبر 2023 کے حملے میں اسرائیلیوں سمیت 1 ہزار 219 افراد مارے گئے تھے۔ دو سو اکیاون اسرائیلی گرفتار کئے گئے تھے۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل سمیت دنیا بھر میں مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔