عالمی ریڈ کراس سوسائٹی نے بیان میں کہا کہ وہ غزہ میں بچھڑے افراد کو خاندانوں سے ملانے اور امداد کی تقسیم میں مدد کرنے لیے تیار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کی صدر مرجانہ اسپولجرچ ایگر نے کہا کہ وہ غزہ میں امداد تقسیم کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو ان کے خاندانوں سے ملانے کےلیے تیار ہیں۔
صدر آئی آر سی نے کہا کہ اس وقت انسانی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے سلسلے کو پوری طرح فعال کرنے کی ضرورت ہے اور غزہ میں جہاں کہیں بھی لوگ موجود ہیں انہیں محفوظ طریقے سے امداد تقسیم کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ادارہ اکتوبر 2023ء سے آج تک 148 اسرائیلی یرغمالیوں اور 1 ہزار 193 قیدیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ممکن بنا چکا ہے۔