اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات اب تک مثبت رہے ہیں۔
حماس کے مذاکراتی وفد سے قریبی تعلق رکھنے والے دو ذرائع نے خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ اب تک اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چار گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج دوپہر دوبارہ شروع ہوں گے۔