• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں نایاب ہائبرڈ پرندہ دریافت

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

سائنسدانوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک نایاب ہائبرڈ پرندے کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین حیاتیات نے ایک غیر معمولی پرندے پر دستاویزی فلم بنائی ہے جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گرین جے اور بلیو جے کی اولاد ہے۔

اس تحقیق کے مصنف برائن اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ دو الگ الگ نسل کے پرندوں ایک دوسرے سے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملے۔

واضح رہے کہ 1950ء کی دہائی تک وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والا پرندہ گرین جے میکسیکو سے بمشکل جنوبی ٹیکساس پہنچ سکتا تھا جبکہ بلیو جے جو مشرقی امریکا میں عام ہیں وہ صرف مغرب میں ہیوسٹن تک پہنچتے ہیں۔

اس لیے ان دونوں پرندوں کے درمیان ملاقات ہونا تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ گرین جے امریکا کے شمال تک پہنچ گئے جب کہ بلیو جے بھی مغرب تک پہنچ گئے یعنی اب یہ الگ الگ نسل کے پرندے ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید