بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے جلا وطن بیٹے طارق رحمان نے 17 سال بعد بنگلا دیش واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کا کہنا ہے کہ اِن کی وطن واپسی کا وقت اب آ گیا ہے، وہ بنگلا دیش کے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
طارق رحمان نے کہا ہے کہ بی این پی کی حکومت بنی تو وزیرِ اعظم بننے کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہوگا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات فروری 2026ء میں متوقع ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو عوامی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹانے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔