لاہور ہائی کورٹ نے موبائل فون سمز کی غیرقانونی فروحت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا جواب مسترد کر دیا۔
موبائل فون سمز کی غیرقانونی فروحت سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر حشمت کمال کو آئندہ مزید تفصیلات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حشمت کمال آپ کا یہ اسپیشل سبجیکٹ ہے۔