• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا ریکارڈ قائم، برطانوی جڑواں بھائیوں نے دنیا کا سب سے وزنی اور بڑا کدو اُگا لیا

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جڑواں بھائیوں نے دنیا کا سب سے وزنی اور بڑا ترین کدو اُگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

برطانوی شہر لیمِنگٹن کے رہائشی آین پیٹن اور سٹوورٹ پیٹن نے اپنے اُگائے ہوئے کدو کے ذریعے دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے، ان کا کدو 1,279 کلوگرام (2,819 پاؤنڈ) وزنی ہے جبکہ اس کی چوڑائی21.3 فٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم روزانہ تقریباً چھ گھنٹے اپنی فصلوں کی دیکھ بھال میں صرف کرتے تھے، ریکارڈ قائم کرنے والا یہ کدو ریڈنگ (برکشائر) میں واقع وارگریو نرسری کے جائنٹ ویجیٹیبل مقابلے میں پیش کیا گیا۔

آین پیٹن کے مطابق کدو کو ہمیشہ گرین ہاؤس کے اندر رکھا گیا تاکہ درجہ حرارت اور نمی قابو میں رہے، اتنے بڑے کدو کو کھلی فضا میں اُگانا ممکن نہیں۔

یہ کدو تقریباً 130 دنوں میں ایک گالف بال کے سائز سے اپنی مکمل جسامت تک پہنچا۔ یہ کدو اصل میں بہترین جینیات اور پانی کی وافر مقدار سے اتنے بڑے ہوئے، فی پودا یومیہ 130 گیلن پانی دیا جاتا تھا۔

قبل ازیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ 2023 میں امریکی شہری ٹریوس جینگر کے پاس تھا، جنہوں نے 1,246.9 کلوگرام وزنی کدو اُگا کر شہرت حاصل کی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیٹن برادران 2022 میں بھی برطانیہ کے سب سے بڑے کدو کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، جس کا وزن 1,204.7 کلوگرام تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید