• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ مذاکرات کے بارے میں فی الحال پُرامید ہوا جا سکتا ہے اور نہ مایوس، قطر

ترجمان قطری وزارت خارجہ۔فوٹو: فائل
ترجمان قطری وزارت خارجہ۔فوٹو: فائل

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں دیرپا جنگ بندی کے نفاذ کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کے متعدد نکات کی تفصیلات طے کرنا باقی ہے، غزہ مذاکرات کے بارے میں فی الحال نہ پُرامید ہوا جا سکتا ہے اور نہ مایوس۔

انھوں نے کہا کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے تو اس کا مطلب جنگ کا خاتمہ ہوگا۔ 

ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے نتائج کے منتظر ہیں۔ اسرائیل کو ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے تحت اب تک جنگ بندی کر دینی چاہیے تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے ناکام ہونے کی صورت میں کسی متبادل پر بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے، دوحہ میں حماس کے دفتر کے مستقبل پر بات کرنا بھی ابھی قبل از وقت ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید