• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل حماس بالواسطہ مذاکرات آج پھر ہوں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

مذاکرات میں آج قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور امریکی ثالث بھی شامل ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روانہ ہوچکے ہیں۔

ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن کی قیادت میں ترکیے کا وفد بھی مذاکرات میں شامل ہوگا۔

حماس رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ڈیل پر تیار ہیں لیکن جنگ کے خاتمے کی ضمانت درکار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید