• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بھارتی پولیس افسر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر نے چندی گڑھ میں واقع اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ پورن کمار نامی مذکورہ بالا افسر ہریانہ پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات تھا، جو کہ بھارتی پولیس سروس میں ایک اعلیٰ رینکنگ پوزیشن ہے۔

وہ روہتک کے سوناریہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں متعین تھا۔ حکام کے مطابق سینئر پولیس افسر کی خودکشی کا واقعہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ان کے گھر پر پیش آیا۔ تاہم فوری طور پر اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ افسر کا پولیس ٹریننگ سینٹر روہتک میں 29 ستمبر کو تبادلہ ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید