• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کتنے بھارتی طیارے گرائے؟ امر پریت سنگھ کا بتانے سے انکار

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے ایک بار پھر طیارے گرنے کے موضوع پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا کے سوال کے جواب میں امر پریت سنگھ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ اس نے بھارت کے 15طیارے گرائے ہیں تو اسے ایسا سوچنے دو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس معاملے پر کچھ نہیں بتائے گا کہ پاکستان سے جنگ میں ہمارا کتنا نقصان ہوا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کے کتنے طیارے گرے۔

دوسری طرف ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کے 7 لڑاکا طیارے مار گرائے جبکہ بھارت پاکستان کے ایک بھی جہاز کو نشانہ نہیں بناسکا۔

بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں احمد شریف چوہدری نے کہا کہ امریکی صدر بھی بار بار 7 طیاروں کے گرنے کا ذکر کرچکے ہیں، وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان نے اس جھڑپ میں کوئی طیارہ نہیں کھویا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ پاکستان کی حکمت عملی رہی ہے کہ مؤثر اور کارگر ٹیکنالوجی چاہے وہ ملکی ہو یا غیر ملکی ہو، اس کا حصول یقینی بنایا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید